6 محرم الحرام شہادت شہزادہ علی اصغر علیہ سلام کے سلسلہ میں قدیمی و روایتی جلوس امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ سے برآمد

Spread the love


وزیرآباد(نامہ نگار) 6 محرم الحرام شہادت شہزادہ علی اصغر علیہ سلام کے سلسلہ میں قدیمی و روایتی جلوس امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ سے برآمد جلوس اپنے قدیمی و روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔جلوس کی قیادت لائسنسدار قاضی اختیار علی قریشی،ڈاکٹر قاضی غلام مرتضیٰ،قاضی اعزاز علی قریشی،قاضی سیادت علی،قاضی جواد علی،سید علی عباس شاہ،زاہد محمود ہاشمی ملک زاہد ودیگر نے کی۔ علمائے کرام و ذاکرین عظام نے فلسفہ شہادت امام حسین اور قیام امام حسین،کربلا و مقصد امام حسین سمیت شہزادہ علی اصغر کی شہادت اور کربلا کے رہگزار میں ان کی تدفین کے بعد فوج یزید کی جانب سے ان کے جسد اطہر کو نیزوں سے زمین کربلا سے برآمد کرنے سادات و خیام سادات میں مخدرات عصمت و خانوادہ رسالت کے مصائب بیان کیے۔ایس ایچ او سٹی وزیرآباد علی حسنین باجوہ نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ امام بارگاہ قصر سکینہ مہاجرین کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،علی حسنین نے کہا کہ امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے، فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت ہوگی نہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دیں گے۔ اس موقع پر مقدس احمد،عمرحیات،سید نواب حیدر رجوی،باقر شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء 6 محرم کی مناسبت شہزادہ علی اصغر کے نام سے جھولا شہزادہ علی اصغر امام بارگاہ چوہدری اعجاز حسین گلی سنیاریاں والی سے بھی برآمد ہوا جبکہ امام بارگاہ حسینہ الزاہراہ،امام بارگاہ قصر زینب صلے شاہ،امام بارگاہ مہاجرین،ممتاز المدارس،علی رضا جعفری ٹرسٹ،امام بارگاہ عنایت علی شاہ،امام بارگاہ قمر بنی ہاشم،امام بارگاہ دارہ مغلاں،امام بارگاہ شہزادہ خورشید الحسنین زیر انتظام حاجی ذوالفقار سمیت مختلف امام بارگاہوں سے شبیہہ جھولا شہزادہ علی اصغر برآمد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں