جہلم( بیورورپورٹ) جہلم یونین کونسل جلالپور شریف کےگاؤں وگھ و نگیال میں ایک سال قبل آنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والے واٹر سپلائی کے مختلف دو ٹیوب ویل بحال نہ ہوسکے دونوں دیہات کربلا کامنظر پیش کرنے لگے، مقامی افراد پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،گزشتہ ایک سال سے پانی جیسی نعمت سے محروم ، اہل علاقہ کا وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر سمیت منتخب نمائندوں سے پانی کی سہولت مہیا کروانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جہلم کی پسماندہ ترین یونین کونسل جلالپور شریف کے نواحی گاوں وگھ اور نگیال کے مکینوں کو پچھلے ایک سال سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جولائی 2025 میں آنے والے تباہ کن سیلابی ریلے نے دونوں دیہاتوں کی واٹر سپلائی اسکیموں کو مکمل طور پر تباہ و برباد کر دیا تھا، جو علاقے کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی اور گھر یلو استعمال کا واحد ذریعہ تھیں۔ مقامی افراد کے مطابق دیہات کے اندر موجود زیر زمین پانی انتہائی کڑوا اور نا قابل استعمال ہے جس کے باعث اہل علاقہ مکمل طور پر ان واٹر سپلائی اسکیموں پر انحصار کرتے تھے۔ سیلاب کے بعد علاقے کی معروف سماجی شخصیت نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنے زرعی فارم پر نصب ٹیوب ویل کا پانی اہل علاقہ کے لیے وقف کر رکھا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا فنڈز فراہم نہیں کیاگیا جسکی وجہ سے وگھ اور نگیال کے مکین آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پھتر کے زمانے کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں،
