جہلم (بیورورپورٹ )جہلم شہر کے بڑے مارٹ، پان شاپس پر شیشہ فلیور کی فروخت جاری نوجوان نسل بالخصوص نا بالغ بچے تیزی سے بے راہ روی کا شکارہونے لگے، ناسمجھ بچوں کی رگوں میں اترتازہر بچوں کی زندگیا ں نگلنے لگا ، انتظامیہ خاموش آج سے تقریباً 3 سال قبل تھانہ سٹی،تھانہ سول لائن پولیس کی سرپرستی میں شہر اور قرب وجوار کی پان شاپس پرکارروائیاں کی گئی اس کے بعد آج تک پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائیاں عمل میں نہیں لائی گئیں، نوجوان بالخصوص بچوں میں بڑھتی ہوئی اس لت سے والدین سخت تشویش میں مبتلا ہیں ، تفصیلات کے مطابق اندرون شہر پان شاپس پر دھڑلے سے شیشه فلیور ، سٹک، پیپر شیٹ وغیرہ فروخت ہو رہی ہیں شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تقربیاتین سال قبل تھانہ سٹی تھانہ سول لائن پولیس کی جا نب سے مختلف پان شاپس پر ریڈ کر کے حقہ فلیور برآمد کیاگیاجو کہ چالان کے بعد ملزمان کو رہائی مل گئی تھی آج کئی سال بیت گئے دکانوں پر دھڑلے سے مذکورہ غیر ممنوعہ چیزوں کی فروخت جاری ہے جو نوجوان نسل بالخصوص نا بالغ بچے دیکھا دیکھی اس لعنت میں مبتلا ہو ر ہے اور اپنی جان کو داؤ پر لگانے پر تلے ہوئے ہیں اگر ان دکانوں کے خلاف کارروائیاں نہ کی گئی تو آئندہ وقت میں شیشہ فلیور میں مبتلا بچے آئس و چرس جیسے دیگر بڑے نشوں میں مبتلا ہو کر اپنے گھر والو ں اور معاشرے کے لئے ناسور بن جائیں گے، متعلقہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چاہئے کہ وہ شیشہ فلیور فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لاکر مکروہ دھندہ ختم کروایا جائے،
