جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر اور گردونواح کے گنجان آباد علاقوں میں بچوں کےلیے تیار کی جانے والی ناقص اور غیر معیاری اشیائےخوردونوش کی فروخت پر،تاحال مؤثر قابو نہ پایا جا سکا۔سلانٹیاں، پاپڑ، ٹافیاں، بسکٹ، چاکلیٹیں اور دیگراشیاء کھلے عام دکانوں پر فروخت کی جارہی ہیں، جن کے معیار پرسنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے بیشتر اشیاء کسی مستند کمپنی کی تیار کردہ نہیں بلکہ مقامی سطح پر غیر معیاری اور غیر صحت بخش حالات میں تیار کی جا رہی ہیں، جنہیں بغیر کسی جانچ پڑتال کے دکانوں پرفروخت کیا جا رہا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ ایسی مضر صحت اشیاء بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرنےکے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان غیر معیاری خوراک کے استعمال کے باعث متعددبچے پیٹ، گلے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو چکے اور ہورہےہیں،تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اب تک مضر صحت اشیاء تیاو،فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی مؤثر اور واضح کارروائیاں دیکھنے میں نہیں آئی، جس کی وجہ سےادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان آٹھ رہے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور غیر معیاری اشیاء تیار وفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
