جہلم شہر سمیت گردونواح میں انٹرنیٹ سروس بدستور مخدوش

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت گردونواح میں انٹرنیٹ سروس بدستور مخدوش۔ بجلی بند ہوتے ہی نظام ٹھپ۔ شہریوں کا احتجاج چیف جسٹس آف پاکستان ،چیرمین پی ٹی اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کےمطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس کی ناقص صورتحال نے شہریوں ، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے، بجلی بند ہوتے ہی انٹرنیٹ کا مکمل غائب ہو جانامعمول بن چکا ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلا تعطل سروس جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل سمیت دیگر انٹرنیٹ سروسز کی کار کردگی انتہائی غیر تسلی بخش ہوچکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بجلی بند ہوتی ہے فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہو جاتی ہے حالانکہ جدید نظام سولر سسٹم کے ذریعے سروس کو جاری رکھا جا سکتا ہے صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایکسچینج اور ٹاورز پر تعینات عملہ مبینہ طور پر جنریٹر یا بیٹری بیک اپ کو فعال رکھنے میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کے باعث ایکسچینج اور ٹاورکا پورا سسٹم بند ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے صارفین کوگھنٹوں انٹرنیٹ سہولت سے محروم رہنا پڑتا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں لاھور،راولپنڈی ،اسلام آباد گوجرانولہ فیصل آباد میں ایسی صورتحال دیکھنے میں نہیں آتی جہاں بیک اپ سسٹم کے باعث انٹرنیٹ بلا تعطل جاری رہتا ہے جبکہ جہلم میں عملے کی عدم تو جہی کے معتلقہ اداروں کی عدم توجہی کےباعث صارفین کو پچھلے کئی سالوں سے پریشانی کا سامنا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے افسران سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوتا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں