صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد بھرتھ کا تحصیل پنڈدانخان کا دورہ محرم کے حوالے سے جلوسوں کی روٹس کی چیکنگ

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد بھرتھ کا تحصیل پنڈدانخان کا دورہ محرم کے حوالے سے جلوسوں کی روٹس کی چیکنگ 128 کلومیٹر زیر تعمیر للہ جہلم ،دو،رویہ سڑک کا معائنہ پنڈ دادنخان میں گرین لائن بسوں کی فراہمی کا اعلان تین اضلاع کے سنگم پر واقع دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کے لیے فزبلٹی رپورٹ پیش ہونے کی خوشخبری سمیت انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کا معائنہ بھی کیا عوام سے سہولیات کی دستیابی بارے آگاہی حاصل کی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد برتھ نے گزشتہ روز جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ کی ڈپٹی کمشنر میر رضااوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان عائشہ شفقت نے نقشے کی مدد سے تحصیل بھر کے جلوسوں اور مجالس کی تفصیلات سے اگاہ کیا شعیب احمد برتھ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی اور فراہمی سے متعلق مریضوں اور انکے لواحقین سے معلومات حاصل کیں صوبائی وزیر مواصلات نے للہ جیلم 125 کلومیٹر دو رویہ سڑک تو معائنہ کرتے ہوئے اس کی جلد تکمیل کی نوید سنائی
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنڈ دادن خان کو گرین لائن بسیں دی جا رہی ہیں جبکہ تین اضلاع کے سنگم پر واقعہ دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کے لیے مکمل فیزیبلٹی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی ہے علاقائی عوام مریم نواز اور مسلم لیگ کی حکومت میں ہی جلد ان سہولیات سے مستفید ہوں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں