رپورٹ سکندر ملک ۔
وزیرآباد
ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیرآباد
شہر کا 137سالہ قدیمی جلوس مرکزی امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ رات اٹھ بجے برآمد ہوا۔
وزیرآباد
دوسرا قدیمی و روایتی جلوس مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہوا جبکہ تیسرا بڑا جلوس یوم عاشور امام بارگاہ حسینیہ الزہراہ شاہ صدق سے برآمد ہوا ہے۔ چوتھا بڑا جلوس امام بارگاہ صلیے شاہ سے برامد ہوا ۔
وزیرآباد
تمام ماتمی جلوس رات 1بجے کے قریب واپس مین بازار وزیر اباد سے اپنے امام بارگاہوں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے ۔
وزیرآباد
شہر بھر میں ماتمی جلوسوں کیلئے سی پی او گوجرانوالہ سردار ڈاکٹر غیاث کی ہدایات کے پیش نظر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔اے ایس پی وزیراباد اور سکیورٹی کا عملہ تمام جلوسوں کے ساتھ رواں دواں رہا ۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد جواد حسین پیرزادہ اور سی ای او بلدیہ جناب شہزاد الفت اور عملے کے ارکان بھی ان کے ہمراہ رہے ۔سیاسی سماجی سول سوسائٹی اور عام لوگوں کی بھی بھرپور جلوسوں میں شرکت ۔
وزیرآباد
محکمہ گیپکو واپڈا، سول ڈیفنس ، ریسکیو 1122, محکمہ صحت۔ بلدیہ ۔ پنجاب پولیس ۔اور دیگر اداروں کے اہلکار بھی خصوصی ڈیوٹیاں نبھارہے ہیں۔
وزیرآباد
جلوسوں کے اختتام پر مجالس شام غریباں۔جلوس کے موقع پر امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ اور دیگر افراد کی شرکت ۔اس موقع پر قاضی اختیار علی اور سابقہ صوبائی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری شاہنواز چیمہ سے ملاقات ۔اور سکندر ملک سے اظہار خیال ۔ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام قربانیاں والا مہینہ ہے اس مہینے کا احترام تمام مسلمانوں پر واجب ہے جس طرح حضرت امام علیہ السلام نے اپنی اور اپنے خاندان کی جان کی پرواہ نہ کی ۔اور اپنے نانا کے دین کو زندہ رکھا ۔اج بھی دنیا بھر کے مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کے خاندان سے پیار محبت کرتے ہیں ۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہیں ۔
