ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیراباد پروفیشنل لائرز گروپ کی جانب سے ارباب مختار چیمہ کو جنرل سیکرٹری کے لیے منتخب کر لیا گیا

Spread the love


سکندر ملک ۔
الیکشن بار 2027 28 ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیراباد پروفیشنل لائرز گروپ کی جانب سے ارباب مختار چیمہ کو جنرل سیکرٹری کے لیے منتخب کر لیا گیا ۔خوشی کے اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ہار پہنائے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ارشاد احمد چیمہ صاحب ۔ مختار احمد چیمہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سابقہ صدر رانا خلیل احمد خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ۔سابقہ صدر چوہدری امتیاز احمد خان ۔چوہدری اعجاز احمد چٹھ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سابقہ صدر چوہدری شہباز احمد چیمہ صاحب ۔اور دیگر معزز وکلا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔یو جی نیوز بیوروچیف وزیراباد سکندر ملک سے بات کرتے ہوئے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ارباب مختار چیمہ کا کہنا تھا ۔کہ ہم انشاء اللہ تعالی منتخب ہو کر اللہ کے فضل سے جس طرح ہمارے پروفیشنل لائرز گروپ نے تین دفعہ مسلسل منتخب ہو کر بار کے لیے کام کیے ہیں اور ہم انشاءاللہ تعالی اس بار بھی کامیابی کے بعد اسی طرح کام کریں گے ۔اور معزز وکلا کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔انے والا وقت ہمارا ہے ۔اور اس دفعہ ہم باری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں