یکم جولائی سے پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والوں پر ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم یکم جولائی سے پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والوں پر ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا ، جس سے پراپرٹی سیکٹر میں کاروباری لاگت بڑھنے کا امکان ہےرپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے فنانس بل میں غیر منقولہ جائیداد ( پراپرٹی) کے لین دین پر نئی شرائط نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی نئےقانون کے تحت یکم جولائی سے جائیداد فروخت کرنے والے شخص سے مجموعی رقم کا 2.75 فیصدایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔ دوسری جانب جائیداد خریدنے والے شخص پر بھی پراپرٹی کی فیئرمارکیٹ ویلیو کا 1.25 فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگوہوگا ، جس سے پراپرٹی سیکٹر میں کاروباری لاگت ہے۔ فنانس بل کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر اور بینکس پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، یکم جولائی سے بینکنگ کمپنیوں رٹیلائزر (کھاد) سیکٹر کی 150 ملین (15)کروڑ روپے سے زائد کی آمدن پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا ۔ اس کے علاوہ، دیگرتمام کارپوریٹ کمپنیوں کیلیے 50 کروڑ روپے سےزائد آمدن پر 8 فیصد ٹیکس وصول کیا جائےگا۔ دوسری جانب حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے انکم ٹیکس آرڈینینس میں اہم ترمیم کر دی ہے۔ فنانس بل کے مطابق یکم جولائی سے سیکشن 151 بی کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (یوٹیوب، فیس بک،انسٹا گرام ، ٹک ٹاک وغیرہ) سے حاصل ہونےوالی تمام تر آمدن پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح مقرر کر دی گئی ہے ، جس کا اطلاق تمام مقامی مواد تخلیق کاروں پر ہوگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں