




( جہلم سے بلال رضا کی رپورٹ) جہلم شہر کی معروف روحانی و سماجی شخصیت محمد منیر صاحب کے سب سے چھوٹے صاحبزادے نےحفظ قرآن پاک مکمل کر لیاہے. اہل عیال اور تمام محلہ والوں نے منیر صاحب کو اُن کے صاحبزادے کی تکمیل قرآن پاک پر مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا. منیر صاحب کے سب سے بڑے صاحبزادے پہلے سے قرآن پاک کے حافظ ہیں اور دعوت اسلامی کے تحت فیضان آن لائن اکیڈمی میں قرآن ٹیچر ہیں اور درمیان والے صاحبزادے مدرسۃالمدینہ میں قرآن پاک کے مدرس ہیں ماشاءاللہ تینوں صاحبزادے دین کی خدمات کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. دوست احباب کا مزید کہنا تھا کہ یہ منیر صاحب کے اوپر اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ انہوںنے صرف اپنے تینوں صاحبزادگان کو حافظ قرآن بنایا بلکہ پورے علاقہ کے لیے رحمت کا باعث بنایا. یہ سب اللہ پاک کے کر م و فضل سے اور منیر صاحب کی ان تھک مخنت کا ہی نتیجہ ہے اللہ پاک منیر صاحب کی دین و دنیا سنوار دے اور ان کی اولاد کو دین کا خادم ہیشہ بنائے رکھے آمین.
