محرم الحرام میں شہریوں کو آمدورفت میں دشواری سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس جہلم نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ) یومِ عاشور، 10 محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوسوں کے روٹس کو کلیئر رکھنے اور شہریوں کو آمدورفت میں دشواری سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس جہلم نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک خرم ستی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں متبادل راستے اختیار کرکے ٹریفک کے دباؤ اور غیر ضروری مشکلات سے بچیں جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق ریلوے کالونی سے آنے والی ٹریفک کو 15 دفتر کی جانب سے جی ٹی ایس چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا، جبکہ جادہ سے آنے والی گاڑیاں پاک فیملی چوک سے لالہ زار کالونی روڈ کا راستہ اختیار کریں گی۔ جادہ چوک سے بلال ٹاؤن جانے والی ٹریفک مارخور چوک، کچہری چوک اور محمدی چوک سے ہوتی ہوئی دوبارہ مارخور چوک کی جانب روانہ ہونگی۔
اسی طرح چھاؤنی چوک اور کینٹ چوک سے آنے والی ٹریفک کو جی ٹی ایس چوک، لاری اڈہ اور لالہ زار کالونی کے راستے جادہ چوک کی جانب بھیجا جائے گا، جبکہ بلال ٹاؤن سے آنے والی گاڑیوں کو ریور روڈ، تحصیل روڈ، نولکھا اڈہ اور گل افشاں کالونی سے ہوتے ہوئے کینٹ چوک کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک خرم ستی نے شہریوں، بالخصوص گردونواح سے آنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور متبادل روٹس اختیار کرکے نہ صرف اپنے سفر کو آسان بنائیں بلکہ یومِ عاشور کے جلوسوں کے پرامن انعقاد میں بھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں