جہلم میں گزشتہ چند روز سے صبع کے وقت بادلوں اور ٹھندی ہواؤں نے موسم کا نقشہ بدل کر رکھ دیا

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم میں گزشتہ چند روز سے صبع کے وقت بادلوں اور ٹھندی ہواؤں نے موسم کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ شدید گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں نے موسم کی خوشگوار تبدیلی پرسکھ کا سانس لیا ہے تا ہم مسلسل ابر آلود موسم کے باعث سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہرمیں چند روز قبل تک شدید گرمی کی لہر برقرار تھی اور شہریوں کو بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ سخت موسمی حالات کا سامنا تھا۔ مختلف علاقوں میں 6 سے 8گھنٹے تک بجلی کی بندش نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کر رکھا تھا تاہم حالیہ دنوں میں بادلوں کی آمد اور تیز ٹھندی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ سے ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو مزید کم کر دیا۔ صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور بادلوں کی آمد و رفت سے موسم خوشگوار رہا دوسری جانب مسلسل ابر آلود موسم نے سولر توانائی استعمال کرنے والےصارفین کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ سورج کی روشنی میں کمی کے باعث سولر پینلز کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں گھریلو اور تجارتی صارفین کو متبادل ذرائع سے بھی حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں