جہلم (بیورورپورٹ) جہلم صوبائی الیکشن کمیشن نے جہلم سمیت پنجاب بھرمیں یونین کونسلز کی حد بندیوں کے عمل کے لیے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا الیکشن کمیشن نے حد بندی کے عمل سے متعلق 15 اپریل 2006ء کے نوٹیفکیشن میں جزوی ترمیم کر دی۔ ووٹرز کی جانب سے ڈی لیمٹیشن اتھارٹیز کے سامنے اعتراضات جمع کروانے کی مدت 4 جولائی 2006 تک بڑھادی گئی۔ اعتراضات پر فیصلے کرنے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2006 ء مقرر کر دی گئی۔ ڈی لیمٹیشن اتھارٹیز کے فیصلوں سے متعلق معلومات ڈی لیمٹیشن کمیٹیوں کو 7 اگست 2006ء تک فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب میں یونین کونسلز کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست یونین کونسل کی 17 اگست 2006ء کو شائع کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے حد بندی کے عمل کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کردی،
