جہلم (بیورو رپورٹ) اج یومِ عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے تحت 31 جلوس اور 48 مجالسِ عزا منعقد ہوں گی شہر کے اندر سے چار بڑے جلوس اپنے مقررہ اوقات کے مطابق برآمد ہوں گےپہلا بڑا جلوس صبح 10 بجے سخی شاہ بھور سے برآمد ہوگا، جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ جعفریہ اور تیسرا جلوس بیٹھک شیخ مراد بخش سے روانہ ہوگا۔ تینوں جلوس اہلِ حدیث چوک میں یکجا ہو کر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کر لیں گے۔
مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کے وقت بیت العباس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
یومِ عاشور کے جلوسوں اور مجالس کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ 1ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں،
