محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ درِ زینب محلہ خیبر جلالپورجٹاں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

Spread the love

جلالپورجٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود)
محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ درِ زینب محلہ خیبر جلالپورجٹاں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں محمد انور سرلہ اور سابق صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض نہایت ذمہ داری اور احسن انداز میں سرانجام دیے۔
انہوں نے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل نگرانی کی اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ شہریوں اور عزاداران نے پولیس اور امن کمیٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے محرم الحرام کے دوران امن و سلامتی کے قیام کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں