محرم الحرام کے سلسلے میں جامع مسجد غوثیہ صدیقہ محلہ کشمیر نگر میں منعقدہ 10 روزہ شہادتِ امام حسینؓ کی محفل کا انعقاد

Spread the love



جلالپورجٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود)
محرم الحرام کے سلسلے میں جامع مسجد غوثیہ صدیقہ محلہ کشمیر نگر میں منعقدہ 10 روزہ شہادتِ امام حسینؓ کی محفل اور محلہ خیبر میں واقع امام بارگاہ درِ زینبؑ، نیز امام بارگاہ قصر ابو طالبؑ میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں محمد انور سرلہ اور سابق صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دی۔ انہوں نے مجالس اور عزاداری کے پروگراموں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، شرکاء کو سہولیات فراہم کرنے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
شہریوں اور عزاداروں نے پولیس، امن کمیٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں