سوہل خورد، گجرات میں 193ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

Spread the love

گجرات (رپورٹ یاسر گجر)
سوہل خورد، گجرات میں 193ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر اور چوہدری اعظم سوہل نے مشترکہ طور پر کیا۔
افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ایسے فلاحی منصوبے عوام کی صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب کے دوران بتایا گیا کہ چوہدری آصف سوہل (مقیم کینیڈا) نے اپنے مرحوم بیٹے احمد حسن کے ایصالِ ثواب کی نیت سے یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ عوام کے لیے وقف کیا ہے، تاکہ اہلِ علاقہ کو صاف اور معیاری پینے کا پانی میسر آ سکے۔
افتتاحی تقریب میں چوہدری توصیف، ماسٹر عابد، اعجاز منڈیالہ، قاری رمضان، منتصر، جمشید چیمہ، محمد سکندر، چوہدری راشد رسول پور، چوہدری عمر حیات، حاجی ناصر اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے اور مرحوم احمد حسن کے لیے بہترین صدقۂ جاریہ ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں