محمود آباد، کے رہائشی اور فرانس کے ممتاز بزنس مین چوہدری قاسم اسلم وڑائچ کی رہائش گاہ پر 9 محرم الحرام کو نمازِ ظہر کے بعد ایک انتہائی پروقار اور روحانی محفلِ

Spread the love


محمود آباد میں ذکرِ حسینؑ کی پروقار محفل(مرزا طارق محمود)
محمود آباد، کے رہائشی اور فرانس کے ممتاز بزنس مین چوہدری قاسم اسلم وڑائچ کی رہائش گاہ پر 9 محرم الحرام کو نمازِ ظہر کے بعد ایک انتہائی پروقار اور روحانی محفلِ ذکرِ حسینؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل کی سرپرستی چوہدری محمد سعید وڑائچ آف محمود آباد نے کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ احسان اللہ چشتی نے حاصل کی۔ قاری محمد ثقلین نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے حمد و ثناء کا شرف پایا۔ تقریب کے مرکزی حصے میں علامہ مولانا حافظ وسیم قادری اور قاری اللہ دتہ نے نواسہ رسولؐ، حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی اور فلسفہ شہادت پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے شہدائے کربلا کے صبر، استقامت اور حق و سچائی کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کے قلوب کو گرما دیا۔
اس روحانی اجتماع میں علاقہ بھر کے علماء و مشائخ کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں چوہدری اعجاز احمد وڑائچ (ریٹائرڈ سب انسپکٹر)، چوہدری رضوان اللہ، ماسٹر محمد ریاض للہ اور ریٹائرڈ میجر سجاد احمد ڈھلو شامل تھے۔ سینکڑوں کی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کر کے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ محفل کا اختتام دعا پر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں