گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے 9 محرم الحرام کے موقع پر موضع پرسوال میں کیٹیگری اے کے جلوس روٹ کا دورہ کیا

Spread the love

جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود)گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے 9 محرم الحرام کے موقع پر موضع پرسوال میں کیٹیگری اے کے جلوس روٹ کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے لائسنس ہولڈرز و منتظمین جلوس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ سہیل خان مندوخیل اور چیف آفیسر ضلع کونسل سید فراز مہدی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے روٹ پر صفائی، روشنی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے چیف آفیسر ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر اضافی لائٹس فوری طور پر نصب کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں