جامعہ محمدیہ رضویہ تجوید القرآن جلال پور جٹاں میں درسِ نظامی کا باقاعدہ آغاز

Spread the love


( رپورٹ مرزا طارق محمود)
علومِ اسلامیہ کی معیاری اور عظیم درسگاہ جامعہ محمدیہ رضویہ تجوید القرآن جلال پور جٹاں میں درسِ نظامی کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب آج بعد از نمازِ ظہر جامعہ ہذا میں منعقد ہوئی جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سماجی شخصیات، صحافی حضرات اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا افتتاحی سبق ممتاز عالمِ دین علامہ غلام محمد وٹو پرنسپل جامعہ قادریہ قاسمیہ ڈھوڈا شریف نے پڑھایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں علمِ دین کی اہمیت، علماء کے مقام و مرتبہ اور درسِ نظامی کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ قاری محمد ابوبکر غزالی نقشبندی نے فرمائی۔تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں قاری اللّٰہ دتہ چشتی، حاجی صداقت علی نقشبندی، قاری سجاد حسین نقشبندی، علامہ مفتی خطیب الرحمن نقشبندی،قاری قاسم تنویر نقشبندی،مفتی عبدالرحمن نعیمی، صاحبزادہ طٰہ افتخار نورانی (ضلعی رہنما جمعیت علمائے پاکستان)، مفتی اشفاق حسین شاہد،مفتی محمد فاضل چشتی ،حاجی محمد الیاس انصاری، حافظ اظہر محمود اختر، حافظ غضنفر علی نقشبندی، قاری انصر علی قادری، قاری محمد اسماعیل مصطفائی، راجہ قسیم سجاد، صاحبزادہ عتیق احمد رضا نقشبندی، صاحبزادہ محمد عمر جامی نقشبندی، محمد سلیم بٹ ،(سینئر صحافی) محمد ایوب بٹ، رانا شاہد پاشا، مرزا احسان اللہ اور مہر غلام مرتضیٰ،حافظ سفیر احمد ،حافظ توقیر احمد سمیت دیگر معززین شامل تھے۔ اس موقع پر شرکائے تقریب نے درسِ نظامی کے اجراء پر صاحبزادہ قاری محمد ابوبکر غزالی نقشبندی کو مبارکباد پیش کی اور جامعہ کی مزید ترقی، استحکام اور دینی خدمات میں وسعت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔آخر میں مہتمم جامعہ صاحبزادہ قاری محمد ابوبکر غزالی نقشبندی نے تمام معزز مہمانوں، علماء کرام، طلبہ اور شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ محمدیہ رضویہ تجوید القرآن جلال پور جٹاں دینی، علمی اور فکری میدان میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دے گا اور امتِ مسلمہ کے لیے باصلاحیت علماء و مبلغین تیار کرتا رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں