9 محرم، راستہ بند، عوام پریشان (رپورٹ مرزا طارق محمودد)
جلالپور جٹاں کے نواحی گاؤں بھکوکی علاقے میں سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والا ٹھیکیدار مبینہ طور پر پندرہ دن سے کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہے۔ مقامی افراد کے مطابق آمدورفت کے لیے بنایا گیا متبادل راستہ حالیہ بارشوں کے باعث شدید متاثر ہو چکا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ 9 محرم کے موقع پر لوگ نیاز کا سامان لینے، مجالس اور دیگر مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں، مگر خراب راستے کی وجہ سے عورتیں، بچے، بزرگ اور مریض شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی تعمیر مکمل کروائی جائے اور متبادل راستے کو قابلِ استعمال بنایا جائے تاکہ عزاداروں اور عام شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
