نند پور قبرستان کمیٹی نے اہل جلالپور جٹاں کو 9 اور 10 محرم کو مفت مٹی دینے کا اعلان

Spread the love


جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود)
نند پور قبرستان کمیٹی نے اہل جلالپور جٹاں کو 9 اور 10 محرم کو مفت مٹی دینے کا اعلان کیا تھا
الحمدللہ رب العزت کے فضل شکر اور کرم کے ساتھ شیخ فیض بخش المعروف نند پور قبرستان کے دونوں اطراف جنازگاہ اور کشمیر نگر دونوں اطراف میں مفت مٹی ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں لوگوں کو سہولت دی گئی ہے کہ آپ لوگ آئیں اور اپنے پیاروں کی قبروں پر مفت مٹی ڈالیں اور جو بزرگ ہیں جو خود مٹی نہیں ڈال سکتے وہ صرف اور صرف 100 روپے فی ریڑھی مزدوری مزدور کو ادا کر کے ڈلوا سکتے ہیں۔ اضافی مزدوری مانگنے والے مزدور کو ساتھ لائیں اور اس کی شکایت قبرستان کے دفتر میں انتظامیہ کے ممبران اور قبرستان کا خادم موجود ہے ان کو بتائیں بروقت کاروائی کی جاۓ گی۔
الله تعالٰی آپ کے اور ہمارے پیاروں کی اس ماہ محرم الحرام کے صدقے بخشش و مغفرت فرمائے ۔ آمین
قبرستان خادم حسنین ذوالفقار علی بٹ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں