چند روز قبل 50 روپے فی کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمتوں نے اچانک اونچی اڑان

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ) چند روز قبل 50 روپے فی کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمتوں نے اچانک اونچی اڑان بھرنا شروع کر دی ہے۔ سرکاری طور پر ٹماٹر کا نرخ 145 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود شہر اور گردونواح میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی اور اضطراب کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مبینہ غفلت کے باعث سبزی فروشوں کو من مانے نرخ وصول کرنے کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ دکانداروں نے محرم الحرام کی تعطیلات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف ٹماٹر بلکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر رکھا ہے اور سرکاری نرخ ناموں کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہےسبزی منڈی میں خریداری کے لیے آنے والے خریداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی مبینہ سرپرستی کے باعث دکاندار من مرضی کے نرخ وصول کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہےشہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں