گولڈن آرٹس مانچسٹر کی جانب سے شیخ عبدا لسلیم صدر مرکز ی انجمن تاجران اسلام آباد کے اعزاز میں بار بی کیو اور مینگو پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
۔جس میں مانچسٹر اور دیگر شہروں سے ان کے دوست احباب نے شرکت کی ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آج جہلم اور راولپنڈی کے دوستوں سے کافی عرصہ بعد ملاقات ہوئی اور پرانی یادیں تازہ ہو گئیں ۔انھوں نے پاکستان کے سیاسی و اقتصادی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماشا اللہ آج پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہو رہا ہے ،پاکستان معاشی بحران سے بخیرو خوبی باہر نکل آیا ہے اور خارجہ و دفاعی معاملات پر پاکستان کی اہمیت دو چند ہو چکی ہے ۔اس موقع پر تقریب کے میزبان پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ انٹرنیشنل افئیرز کے نائب صدر اور سابق چئیرمین بلدیہ جہلم چودھری سعید اللہ مدبر نے کہا کہ آج شیخ عبدالسلیم سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے ،مسلم لیگ ن لنکاشائر کے صدر چودھری سکندر نواز ،مسلم لیگ ن مانچسٹر کے نائب صدر راجہ عاصم پکھڑال ،مسلم لیگ ن جہلم سٹی کے جنرل سیکرٹری رشید بٹ نے خطاب کرتے ہوئے مہمان کو برطانیہ میں خوش آمدید کہا اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گیے ۔دیگر شرکا میں مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے راہنماشیراز بٹ ،مسلم لیگ ن لنکاشائر کے چئیرمین طارق چودھری ،مسلم لیگ ن مانچسٹر کے نائب صدر ذوالفقار احمد ،ملک وسیم شاہد ، چودھری فرخ جمشید ،سردار عادل خورشید ،جہلم فورم لنکاشائر کے کوارڈینیٹر مظہر چودھری ،چودھری شہزاد ،رانا طاہر ،نعمان سندھو ،نجیب اللہ ،خالد مرزا ،مسلم لیگ ن بھمبر کے راہنما مرزا ندیم اکبر ،اور بابر نسیم شامل تھے ۔اس موقع پر برطانیہ کے معروف سنگر افی خان بھی موجود تھے جنھوں نے بہت خوبصورت گیت گا کر حاضرین کو محظوظ کیا اور داد وصول کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں