
سکندر ملک ۔
وزیراباد مسلم لیگ نون کے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کی جانب سے کھلی کچہری مفتی کالونی وزیراباد کے موقع پر کہنا تھا ترقی اور خوشحالی کا سفر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ ضلع وزیراباد کے علاقے میں تعمیر و ترقی کا عمل پوری رفتار سے جاری ہے۔”روشنی کا یہ سفر صرف سڑکوں کی تعمیر نہیں، بلکہ عوام کے بہتر مستقبل، آسان سفر اور خوشحال ضلع وزیراباد کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔”
یا”ترقی کے یہ منصوبے ضلع وزیراباد کی نئی پہچان بن رہے ہیں، جہاں ہر بنتی ہوئی سڑک عوامی خدمت، اعتماد اور روشن کل کی نوید سنا رہی ہے۔ہم انشاءاللہ تعالی لوگوں کے مسائل جنگی بنیادوں پر حل کریں گے اور اپنے حلقے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے میرے دروازے تمام عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور میں عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں ۔”اس موقع پر سردار اقبال چیمہ چوہدری محمد یوسف جیما چوہدری ضیاء اللہ چیمہ عامر محمود رہاڑ عمر گوندل ایڈووکیٹ ۔چوہدری عدنان شکر گرایا ۔اعجاز احمد ایڈووکیٹ چوہدری اطہر ایڈووکیٹ چوہدری شہباز احمد چیمہ ان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
