یوم عاشور کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات

Spread the love


وزیرآباد (نامہ نگار) یوم عاشور کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر عزادار امام حسین اور ماتمی جلوسوں کے سرپرست لائسنس ہولڈروں نے ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو زبردست حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود صفائی ورکرز نے نہ صرف جلوسوں کے راستوں کو صاف کیا بلکہ جہاں سے بھی ماتمی جلوس گزرے ساتھ ساتھ صفائی کا عمل بھی جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق لائسنس ہولڈرز ،متولیان اور عزاداران امام حسین نے کہا ہے کہ محرم کے دس روز خصوصاً یوم عاشور کے موقع پر ستھرا پنجاب کے صفائی ورکرز نے سخت گرمی میں جس طرح جلوسوں کے راستوں کو صاف ستھرا رکھا اور سڑکوں پر پانی لگایا اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے عزاداران امام حسین پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرتے رہے یہ سب عمل قابل تحسین ہے جس پر کمیونٹی کے رہنماؤں مرزا کاشف، قاضی اختیار علی لائسنس دار امام بارگاہ قاضی غالب علی ،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قاضی،سید علی شاہ لائسنس دار و بانی جلوس شاہ صدق ،مرزا وسیم ،مرزا اسد علی ،سید نواب حیدر رضوی ،سید علی رضا رضوی ،جری شاہ، شہریوں اور امن کمیٹی کے ممبران نے بھی ڈپٹی کمشنر نوید احمد سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ ایم ڈی امپیریل گروپ اخلاق حیدر چٹھہ،فوکل پرسن سید عقیدت محسن بخاری، وزیرآباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن مینیجر عامر بشیر آپریشن ہیڈ عدیل سیف چٹھہ داؤد چٹھہ اور ان کی پوری ٹیم کو حراج تحسین پیش کیا ہے۔اس موقع پر متولیان امام بارگاہوں اور جلوسوں کے بانیان نے کہا ہے کہ محرم کا عشرہ انتہائی پر امن طریقے سے گزرا ہے صفائی ستھرائی سیکیورٹی،میڈیکل کیمپ ،واسا وزیرآباد گیپکو کی ٹیموں نے زبردست کام کیا ہے جس پر پوری کمیونٹی اور عزادار وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ عبدالرزاق ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ ایم ڈی امپیریل گروپ اخلاق حیدر چٹھہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بہترین انتظامات کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں