اولیاء کرام کے فیض و برکات سے مسلمان ہمیشہ مستفید ہوتے رھے ہیں پیر شاہد ربانی

Spread the love


،دنیا بھر میں جتنا بھی اندھیرا ہواولیاء کرام کے مزارات پر دیے جلتے رہتے ہیں پیر امجد شاہ، اسلام اباد نمائندہ خصوصی برے صغیر پاک و ھند میں اولیاء کرام کی وجہ سے دین اسلام تیزی سے پھیلا ہے اللہ پاک نے نیک بندوں کے ذریعے سے ہزاروں غیر مسلم کو مسلمان بنایا اس دور میں اج کل کا اتنا فتنہ نہیں تھا اولیاء کرام کی کرامات کے وقت یہ لوگ کدھر تھے جو اج بدعت بدعت کی رٹ لگائے ہوئے ہیں اج کل کی نوجوان نسل کو موبائل نے تباہ کر دیا ہے پھر والدین بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری نہیں کرتے سالانہ عرس مبارک بسلسلہ گیارہویں شریف، حضرت سید چن پیر سرکار القادری نوشاھی دربار عالیہ باھیا شریف میں چار روزہ عرس کی تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے دربار ھزا کے سجادہ نشین حضرت پیر سید امجد حسین شاہ القادری نو شاہی ہمدانی سرکار نے ان خیالات کا اظہار کیا زیب سجادہ نوشہرہ میانہ ضلع گجرات نزد جلال پور جٹاں پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر شاہد ربانی نوشاھی نے بطور مہمان خصوصی حاضرین کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری سے انسان کو دلی سکون اور راحت ملتی ہے مسلمان اقائے نامدار احمد مجتبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے اسلامی اصولوں پر چلیں تو مسلمانوں پر کوئی مصیبت نہیں آ سکتی چار روزہ تقریبات میں علاقہ کے ایم این اے انجینئر قمر الاسلام راجہ کے پی ایس قیص قیوم ملک اور مشہور سماجی مذہبی اور سیاسی شخصیت سردار ہمایوں تاج اف راجڑ نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی وطن عزیز کے نامور ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم، قوال حضرات اور شعر خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا عرس مبارک کی چار روزہ تقریبات کی صدارت و سرپرستی پیر سید امجد حسین شاہ صاحب نے خود فرمائی چاروں دن لنگر شریف کا اعلی انتظامات کیا گیا اور انے والے معزز مہمانوں کو کھانا چاہے دودھ والے شربت سے نوازا گیا دربار عالیہ کے خادم ملک تنویر نوشاھی،حافظ فصل حسین،تنویرمصطفی
نے تمام پروگرامز میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں