وزیرآباد میں پی ڈی پی (PDP) اور پی سی پی (PCP) کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد

Spread the love


سکندر ملک
جناب بلال فاروق تارڑ صاحب، ایم این اے، اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ کی زیرِ صدارت وزیرآباد میں پی ڈی پی (PDP) اور پی سی پی (PCP) کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وزیرآباد جناب الفت شہزاد، میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر)، سب انجینئرز، اے پی ڈی (PDP) اور نیسپاک کے نمائندگان و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، معیارِ تعمیر، درپیش مسائل اور ان کے بروقت حل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں