سکندر ملک ۔
وزیرآباد۔اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹربحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں منشیات کے خلاف آل ڈویژن گوجرانوالہ وگجرات اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کافائنل میچ کا انعقاد کیا گیا ۔زیر صدارت چوہدری محمد جمیل چیمہ صاحب ۔
مہمان خصوصی مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ صاحب ۔سابقہ چیئرمین گگامیتر میاں اقبال صاحب ۔سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت فروز وڑائچ صاحب ۔حافظ عاطف گورایا صاحب ۔ڈاکٹر ارسلان صاحب اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کر اور ڈول کی تھاپ پر رقص ۔رائل سی سی وزیر اباد کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ جیت لیا ۔جس کو 50 ہزار روپے نقد اور کپ دیا گیا سیکنڈ ٹیم کو 25 ہزار روپے نقد اور کپ دیا گیا ۔
