
سکندر ملک ۔
سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد پولیس خدمت مرکز میں سی ٹی او گجرانوالہ وسیم اختر کا وزٹ ۔اور روڈ کے اوپر عوام کی ٹریفک قوانین کی اگاہی کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔سی ٹی او گجرانوالہ وسیم اختر کا ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور ٹریفک اہلکاروں نے شاندار اور والہانہ طریقے سے استقبال کیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلدستہ پیش کیا گیا ۔کیمپ میں گرمی کے پیش نظر ٹھنڈے پانی کی سبیل اور میٹھے مشروبات کا اسٹال لگایا گیا ۔جس میں تمام انے والے بزرگوں نوجوانوں بچوں خواتین میں کئی گھنٹوں تک پانی پلانے کا سلسلہ جاری رہا ۔اس کے علاوہ ایک اسٹال ہیلمٹ اور ٹی شرٹ کا لگایا گیا ۔جس میں جن لوگوں کے پاس موٹر سائیکل کے لائسنس سے تھے ان میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے ۔ٹی شرٹ تقسیم کی گئی ۔اس کے علاوہ موٹر سائیکل کا سامان جن میں شیشے اشارے اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر سی ٹی اووسیم سجاد کا کہنا تھا جو لوگ
بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار، کم عمر ڈرائیورز اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف ایف ائی ار درج ہوگی چالان ہوگا اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری۔رہے گا ۔اخر میں یو جی نیوز یو کے بیورو چیف سکندر ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے سی ٹی او گوجرانوالہ وسیم سجاد کا کہنا تھا ۔کہ اج کا میرا وزٹ لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے اگاہ کرنا تھا کہ اپ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں لائسنس بنائیں ون ویلنگ نہ کریں گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کریں بغیر کاغذات کے گاڑی نہ چلائیں گاڑی میں کالے شیشے نہ استعمال کریں ۔موٹر سائیکل پر خصوصی طور پر ہیلمٹ کا استعمال کریں ۔اور اپنی اپنی گاڑی کے کاغذات اپنے ساتھ رکھیں جس سے اپ چالان ۔ایف ائی ار اور گاڑی بند ہونے سے بچ جائیں ۔سکندر ملک کے ای چالان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا ای چالان شروع ہو چکے ہیں جن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہے ان کے چالان ان کے موبائل نمبر پر ارہے ہیں ۔اخری سوال کے جواب پر سی ٹی او گجرانوالہ کا کہنا تھا کہ میری ضلع وزیر اباد کے عوام سے اپیل ہے کہ اپ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ۔اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔اور ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں شکریہ ۔
