سکندر ملک ۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن جناب محمد علی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ جناب نوید احمد کے ہمراہ ایم سی آفس گکھڑ میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ای لائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے ای لائبریری میں دستیاب جدید تعلیمی سہولیات، کمپیوٹرز، ڈیجیٹل وسائل اور طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کے مطابق نوجوانوں کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نوجوان نسل کو جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
