
(رپورٹ مرزا طارق محمود )۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ، مجاہد ہاؤس، راولپنڈی میں جلالپور جٹاں سے آئے ہوئے ایک اہم سیاسی و سماجی کاروباری وفد نے ون ٹو ون ملاقات کی۔
وفد میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ جلالپور جٹاں ( کشمیر مارکی والے) حاجی مرزا ریاض،اور انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کے نائب صدر مرزا ظفر اقبال، پریس کلب جلالپور جٹاں کے سینئر نائب صدر مرزا ظہور احمد اور جنرل سیکرٹری پریس کلب جلالپور جٹاں مرزا طارق محمود شامل تھے۔
ملاقات کے دوران گجرات کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد نے سردار عتیق احمد خان کو الیکشن مہم اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ھوئی۔
ملاقات کے اختتام پر سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے حاجی مرزا ریاض کے اعزاز میں پروقار عشائیہ دیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔
