

جلالپورجٹاں ) تحصیل رپورٹر مرزا طارق محمود ) سرپرستِ اعلیٰ ندیم ضیاء بٹ (بیلجیم) کی سرپرستی میں اتفاق ویلفیئر سوسائٹی و سپورٹس کمیٹی جلالپورجٹاں کا اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر چوہدری خالد مظفر ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر سپورٹس کمیٹی میر فرخ یعقوب، چیئرمین راجہ علی حسن جرال ایڈووکیٹ، آفتاب گوندل، شہزاد احمد، ساجد احمد اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تنظیمی امور، فلاحی سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ اور آئندہ کے منصوبوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتفاق ویلفیئر سوسائٹی و سپورٹس کمیٹی جلالپورجٹاں عوامی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی خدمات بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔
