نائب امیر جماعت اسلامی جلالپور جٹاں حاجی عبدالخالق انصاری کی قیادت میں انتخابی مہم کا آغاز

Spread the love


جلا لپور جٹاں (رپورٹ سید وسیم شاہ )نائب امیر جماعت اسلامی جلالپور جٹاں حاجی عبدالخالق انصاری کی قیادت میں ارکانِ جماعت نے محلہ اسلام گڑھ جلالپور جٹاں میں آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے امیدوار رانا محمد عمر صدیق جرال کی انتخابی مہم کے تحت ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم چلائی۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ سے ملاقاتیں کی گئیں اور رانا محمد عمر صدیق جرال کے انتخابی منشور اور عوامی خدمت کے پروگرام سے آگاہ کیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے مہم کا خیرمقدم کرتے ہوئے رانا محمد عمر صدیق جرال کی بھرپور حمایت اور ووٹ دینے کا وعدہ کیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیانت دار اور عوام دوست قیادت کے انتخاب کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا تاکہ حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں