جہلم آیسکو سرکل جہلم میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا

Spread the love

جہلم (بیورورپورٹ) جہلم ایسکو سرکل جہلم میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا ہزاروں لاکھوں کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود صارفین لوڈشیڈ نگ کی ازیت میں مبتلا وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پانی و بجلی نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں شدید گرمی ، حبس میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،کے باعث صارفین ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے، ٹرپنگ اور دیگر تکینکی خرابیوں کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے۔ دن کے اوقات میں سولر سسٹمز کی وجہ سے بجلی کی طلب نسبتا کم رہتی ہے تاہم شام اور رات کے وقت طلب بڑھ جانے سے سسٹم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوجاتے ہیں۔ سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث ٹرپنگ اور دیگر فنی خرابیوں کی شکایات میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شہر سمیت قرب وجوار کےعلاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بچے ، خواتین، بزرگ شہری اور خاص کروہ لوگ جو پلازوں میں رہائش پزیر ہیں لوڈشیڈ نگ کے دوران انکی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں