جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے تندورمالکان نےمہنگی اور کم وزن روٹی فروخت کرنی شروع کردی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب نان بائیوں کی موجیں تفصیلات کے مطابق شہر اور ضلع بھر میں موجود تندوروں پر روٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور وزن میں کمی نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ عوامی شکایات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر میں روٹی کا سرکاری نرخ 14 روپے مقرر ہونے کے باوجود بیشتر تندوروں پر روٹی 20 روپے اور نان 20 روپے کی بجائے 25 روپےمیں فروخت کیے جارہے ہیں، جبکہ اس کا وزن بھی مقررہ معیار سے انتہائی کم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی بنیادی ضرورت ہونے کے باوجود انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جو غریب،نادار ،مزدور طبقے کےلیے پریشانی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ پہنچ سے دور ہوچکی ہے شہریوں ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور تندور مالکان کو سرکاری نرخنامے کے مطابق روٹی فروخت کرنے کاپابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے،
