اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کے اعزاز میں جہلم جِم خانہ کلب میں ان کے پھالیہ تبادلے پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک پروقار الوداعی تقریب

Spread the love


جہلم (بلال رضا) اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کے اعزاز میں جہلم جِم خانہ کلب میں ان کے پھالیہ تبادلے پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کی جبکہ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری اور دیگر ضلعی افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس باوقار تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کر کے ضلع جہلم میں ان کی تعیناتی کے دوران انجام دی جانے والی شاندار خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔


تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان، اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر اور اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ عبداللہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے متعلقہ افسر کی انتظامی صلاحیتوں، دفتری شفافیت اور بہترین کارکردگی کی بھرپور تعریف کی، جبکہ فیلڈ سٹاف نے ان کے شاندار دفتری نظم و نسق اور بے داغ ریکارڈ کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور دیگر حکام نے اسسٹنٹ کمشنر کو ان کی یادگار خدمات پر الوداعی شیلڈز اور روایتی تحائف پیش کیے۔ آفتاب اشرف نے اپنے خطاب میں ضلعی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی تعیناتی کے دوران بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ تمام افسران کی جانب سے ان کے شاندار اور مثالی دورِ ملازمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں انتہائی باوقار انداز میں الوداع کہا گیا۔
تقریب کے اختتام پر تمام ضلعی حکام نے آفتاب اشرف کو پھالیہ میں ان کی نئی پوسٹنگ پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ضلعی افسران نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی تائیناتی پر بھی اسی فرض شناسی، دفتری شفافیت اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمے کا نام روشن رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں