
(رپورٹ سید وسیم شاہ )
جماعت اسلامی جلالپور جٹاں کے زیرِ اہتمام اڈا ٹم ٹم سے مرکزی جامع مسجد تک بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
امیر جماعت اسلامی جلالپور جٹاں ڈاکٹر مدبر صدیق نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا حکام کو 48 گھنٹوں کے اندر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا الٹی میٹم دیا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں افسران کی شہر بدری کے لیے بڑا دھرنا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بوڑھے، بچے اور خواتین لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔ بوسیدہ ٹرانسفارمرز اور ناقص نظام عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ ایس ڈی او سٹی کی غفلت اور بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث آج شہر کی گلیاں اور محلے بجلی سے محروم ہیں۔ جماعت اسلامی شہریوں کو واپڈا گردی اور افسر شاہی کی نااہلی کا نشانہ نہیں بننے دے گی۔
