
سکندر ملک ۔
سول ہسپتال وزیراباد میں غریب اور مستحق مریضوں کے لیے 3روزہ فری آئی کیمپ زیر اہتمام الشفاء ہسپتال راولپنڈی اور انجمن بہبود مریضاں وزیراباد زندگی ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ سوہدرہ فری ائی کیمپ کاانعقاد کیا گیا ہے، ایم پی اے مسلم لیگ نون وقار احمد چیمہ کی امد ۔سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ عمر شریف راٹھور ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن ۔میڈیکل افیسر عبدالشکور صاحب ۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن صاحب نئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے گلدستہ پیش کیا ۔فیتا کاٹا گیا ملک کی سلامتی ترقی خوشحالی اور مریضوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اس موقع پر یو جی نیوز یو کے بیوروچیف ضلع وزیراباد سکندر ملک سے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ کا کہنا تھا جہاں آنکھوں کے مختلف امراض کا مفت معائنہ اور علاج کیا جا رہا ہے۔
کیمپ کے پہلے ہی روز آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ہے جس کے باعث وہاں شدید رش دیکھا گیا۔ کیمپ میں موجود ماہر امراضِ چشم (آئی سپیشلسٹس) کی ٹیمیں مریضوں کا تفصیلی معائنہ کر رہی ہیں اس موقع پر سی ای او ہیلتھ گجرانوالہ عمر شریف راٹھور کا کہنا تھا
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس 3 روزہ کیمپ کا بنیادی مقصد ان لوگوں تک علاج کی سہولیات پہنچانا ہے جو مہنگے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ،مخیر حضرات کے اس خیراتی اقدام کو خوب سراہا ہے۔وزٹ کے دوران ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ عمر شریف راٹھور نے ڈاکٹر صاحبان لیڈی ڈاکٹر اور عملے سے بھی بات چیت کی مریضوں سے بھی بات کی مریضوں کا کہنا تھا یہ بہت ہی اچھا اقدام ہے کہ ایک غریب عوام کے لیے یہ سہولت یہاں پر موجود ہے ہم تمام ان لوگوں کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس نیک کام میں حصہ ڈالا ہے اور لوگوں کی دعائیں حاصل کی ہیں ۔
