


چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل سید لختِ حسنین شاہ صاحب کی خصوصی دعوت پہ فضیلۃ الشیخ العلامہ الدکتور محمد عبدالرحیم البیومی (استاد عقیدہ و فلسفہ جامعۃ الازہر الشریف۔مصر) اور فضیلۃ الشیخ محمد ابراہیم المقری(امام الجامع الوطنی۔نائجیریا) دارالعلوم ضیاء الحرمین سوہدرہ میں تشریف لائے۔


پرنسپل دارالعلوم ضیاء الحرمین حافظ مظفر اقبال چشتی نے اپنے سٹاف اور طلباء کے ساتھ معزز مہمانان کا پرتپاک استقبال کیا ھے۔
بعد ازاں شیوخ نے ادارہ کے جملہ شعبہ جات کا دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کو جانچنے کیلئے شعبہ حفظ کے طلباء کا ٹیسٹ بھی لیا۔حفظ طلباء کی منزل کی مضبوطی، حدر لہجہ اور آواز کی خوبصورتی کو داد تحسین پیش کیا اور ادارہ کی تعلیمی و تربیتی اور انتظامی سرگرمیوں کو سراہا۔
مزید برآں ادارہ کی ترقی و خوشحالی اور بہتری کے پیشِ نظر اپنی قیمتی آراء و تجاویز سے نوازا۔
اس اہم موقع پہ کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز پاکستان سید ضیاءالنور شاہ صاحب بھی تشریف فرما تھے۔
ڈاکٹر محمد نعیم الدین الازہری صاحب (ترجمان دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف) نے ترجمانی کے فرائض کو بطریق احسن نبھایا۔
