جہلم( بیورورپورٹ) جہلم میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کی سڑکوں پر بادشاہت ،مسافروں سے لوٹ مار جاری ، زائد کرایہ نہ دینے والی خواتین و بزرگوں کی تذلیل، ار،ٹی،اے سیکرٹری سمیت انتظامیہ خاموش تفصیلات کے مطابق جہلم شاندار چوک سے بلال ٹاؤن،شاندار چوک سے جادہ،شاندار چوک سے جہلم کینٹ، شاندار چوک سے پولیس لائن تک اور شاندار چوک سے جادہ شاندار چوک سے کریم پورہ اسلامیہ سکول محمدی چوک روٹ پررکشہ مافیا نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ من مانے کرایوں کا بازار گرم کررکھا ہے رکشہ ڈرائیور ز جوپہلےء سٹاپ تو سٹاپ50 روپے وصول کرتے تھے اب – 150 روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پہلے ہی دب چکی ہے، اوپر سے رکشہ مافیا کی لوٹ مار کسی عذاب سے کم نہیں۔
ذرائع کے مطابق اگر کوئی شہری زائد کرایہ دینے سے انکار کرے تو رکشہ ڈرائیورز خصوصاً خواتین اور بزرگ شہریوں کے ساتھ انتہائی بدتمیزی لڑائی جھگڑے اور بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔صورتحال یہاں تک بگڑ چکی ہے کہ رکشہ ڈرائیورز سڑک کے عین وسط میں رکشے کھڑے کر کے سواریاں بٹھانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ خطرناک اور بے ہنگم ڈرائیونگ کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں، جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کسی بڑے سانحے کا خدشہ ہوسکتا ہے، مگر افسوس کہ متعلقہ انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شہریوں نے ڈی سی جہلم ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، کرایوں کو باقاعدہ کنٹرول کیا جائے اور سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کروائی جائے تاکہ شہریوں کو اس ظلم سے نجات مل سکے،
