کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کے ہمراہ سول ہسپتال جلال پور جٹاں، گجرات کا دورہ کیا

Spread the love


(رپورٹ مرزا طارق محمود)
کمشنر گوجرانولہ محمد علی نے فارمیسی، ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا، زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج، ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی اور سروس ڈلیوری کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر گوجرانولہ محمد علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مریضوں کو بروقت، معیاری اور مفت طبی سہولیات، ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور بہترین علاج معالجہ ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں