جہلم (بیورو رپورٹ) شہرِ جہلم کی ترقی اور مہمان نوازی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قائم ہونے جا رہا ہے۔ بہت جلد کلیرنس ہاؤس (Clarence House) اپنی شاندار اور جدید سہولیات کے ساتھ عوام کے لیے اپنے دروازے کھولنے جا رہا ہے، جبکہ پاکستان بھر میں 1948ء سے اپنے منفرد باربی کیو اور روایتی لذیذ ذائقوں کی بدولت ممتاز مقام رکھنے والا معروف فوڈ برانڈ بندو خان (Bundoo Khan) بھی پہلی مرتبہ جہلم میں اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق کلیرنس ہاؤس جدید طرزِ تعمیر، اعلیٰ معیار کی رہائشی سہولیات، پُرسکون ماحول اور مثالی مہمان نوازی کے باعث شہر کی شناخت میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوگا۔ یہاں مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانی، کاروباری شخصیات، سیاح اور ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے مہمان عالمی معیار کی سہولیات اور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
دوسری جانب بندو خان کی جہلم آمد شہر کے کھانوں کے شوقین افراد کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ اپنی روایتی مہارت، معیاری ذائقوں اور اعلیٰ معیار کی سروس کے باعث بندو خان برسوں سے عوام کے اعتماد کی علامت چلاآ رہا ہے، اور اب پہلی بار جہلم کے شہری بھی اس منفرد ذائقے سے مستفید ہو سکیں گے۔
شہری حلقوں نے اس منصوبے کو جہلم کی معاشی سرگرمیوں، سیاحت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہر کا تشخص مزید اجاگر ہوگا بلکہ جہلم مہمان نوازی، معیاری رہائش اور بہترین کھانوں کے حوالے سے بھی ایک نمایاں مقام حاصل کرے گاکلیرنس ہاؤس اور بندو خان کا افتتاحی مرحلہ اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اور شہر بھر میں اس منفرد منصوبے کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ بلاشبہ یہ صرف ایک ہوٹل اور ایک ریسٹورنٹ کا اضافہ نہیں بلکہ جہلم کی ترقی، خوشحالی اور جدید شہری شناخت کی جانب ایک نئی اور قابلِ فخر پیش رفت ہے
