مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوھدری محمد عارف نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ کیا جائے

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوھدری محمد عارف نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ کیا جائے اور رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے اوقات کو ختم کیا جائے شدید گرمی میں شہری دن کے اوقات میں خریداری کرنے سے قاصر ہیں جبکہ رات کے وقت کاروبار کرنے والے ریسٹورنٹ، کیفے، فاسٹ فوڈز اور جتنے بھی کھانے پینے کے کاروبار کرنے والے ہیں ان کی معاشی بدحالی کاسلسلہ فوری بند کیا جائے جب ایران امریکہ جنگ ختم ہو چکی تو پھر اس پابندی کے برقرار رہنے کا جواز نہیں بنتا کیونکہ اس جنگ کی وجہ سے حکومت نے کفایت شعاری کے نام پر لاک ڈاون کیا تھا جب سب معاملات ٹھیک ہو چکے تو پھر اس شعبے میں جو لاکھوں لوگ رات کے وقت کام کر کے اپنے بیوی بچوں کی روزی روٹی کماتے ہیں ان کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے میڈیا ںمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ اس لاک ڈاون کی وجہ سے موجودہ موسمی حالات اور سخت گرمی میں شہری دن کے اوقات میں شاپنگ نہیں کر سکتے اس لیے رات 9 بجے دکانیں بند کرنے اور رات کے وقت کام کرنے والے ریسٹورنٹ، ہوٹل مالکان کیفے اور دیگر کھانے پینے کے سٹال لگانے والوں کے کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے ان کے ملازمین بے روز گار ہو چکے کیونکہ مالکان کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ملازموں کو فارغ کر رہے ہیں جس کی تمام تر ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اس لیے تاجران کا یہ مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت لاک ڈاون کے خاتمے کا نوٹفکیشن جاری کرے تاکہ تاجروں اور کارروباری مراکز پر کام کرنے والے محنت کش اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کرسکیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں