


(رپورٹ مرزا طارق محمود)
گجرات: سابق ایم پی اے و سابق امیدوار قومی اسمبلی نوابزادہ حیدر مہندی نے جم خانہ گجرات میں اپنے قریبی رفقاء اور سیاسی شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف عصرانے کا اہتمام کیا۔
تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری معین نواز وڑائچ، سٹی صدر شہباز بٹ، چیئرمین چوہدری اکرم سانتل، چیئرمین چوہدری ارشد شہباز پور، چوہدری سہیل اختر مرہانہ، ہارون بٹ، لالہ زمان سانتل، چوہدری عبدالرحیم سرکیاں، چوہدری افضال گوندل، چوہدری وقار احمد، مرزا شاہد انور، شیخ احسان اللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
عصرانے کے دوران حلقے کی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے باہمی اتحاد اور عوامی رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
