
سکندر ملک ۔
وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ میں مبینہ پولیس مقابلہ دوران ڈکیتی شہری کو گولی مارنے سمیت 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا ساتھی فرار ہلاک ملزم کی شناخت سفیان نام سے ہوئی
ملزم کے قبضہ سے دوران واردات چھینی گئی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد سی پی او سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس ڈویژنل ایس پی سے رپورٹ طلب ہلاک ملزم نے 6 جولائی کو تھانہ گکھڑ کے علاقہ میں دوران ڈکیتی شہری کو گولی مار کر زخمی کیا تھا ملزم گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ڈکیتی راہزنی چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی 40 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل شہر بھر میں ناکہ بندی جاری سی پی او سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ پر امن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔
