


رپورٹ مرزا طارق محمود
الریاض:
سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ایک ممتاز رکن کی جانب سے حافظ عطاءالرحمن کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب سعودی عرب اور پاکستان کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کی عکاس ہے۔
عشائیے کے دوران مہمانِ خصوصی حافظ عطاءالرحمن اور شاہی خاندان کے رکن کے مابین مختلف باہمی دلچسپی کے امور، سماجی روابط اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میزبان نے حافظ عطاءالرحمن کی خدمات اور ان کی شخصیت کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس پُروقار تقریب میں اہم کاروباری شخصیات، سفارتی نمائندگان اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا اختتام نیک تمناؤں اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کے ساتھ ہوا۔
