
دومیل اٹک ( الطاف طاہر بیورو چیف) اٹک شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے اور اس دھرتی کے بہادر سپوت ملک پر اپنی جانیں نچھاور کرنا اپنے لئے باعث فخر و اعزاز سمجھتے ہیں قربانی کے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تحصیل جنڈ کے نواحی گاؤں اورنگ آباد کے بہادر سپوت سپاہی تحسین بن سیف اللہ نےاپنی جان وطن پر نچھاور کر دی شہید تحسین ضلع خضدار بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں جام شہادت نوش کیا آج شہید کا جسد خاکی جب جنڈ کی سرزمین پر پہنچا تو علاقے بھر کے عوام نے بھر استقبال کیا شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اورفضا پاک فوج ژندہ کے نعروں سے گونج اٹھی بعد ازاں ایک عظیم الشان قافلہ کی شکل میں میت اورنگ آباد لائی گئی جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کو سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعروں سے دھرتی گونج اٹھی اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے آمین
