

اسلام چینل لندن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) جناب محمد علی اپنی انتظامیہ کے ہمراہ اسلام آباد کے دورے پر تشریف لائے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سینیٹر ڈاکٹر پیرزادہ محمد نورالحق قادری صاحب نے ان کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں مسلم ہینڈز کے چیئرمین پیر سید لختِ حسنین اور مسلم ھینڈز پاکستان کے ڈائریکٹر صاحبزاده سيد ضيا النوراور اسلام چینل كے جناب رضوان ارشد اور انكى انتظاميه كے دیگر افراد سمیت مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دینی و سماجی خدمات، میڈیا کے مثبت کردار اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مقررین نے جناب محمد علی کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مغربی دنیا میں میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کے مسائل، خدشات اور مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ برطانیہ میں مسلم شناخت کے فروغ، اسلامی اقدار کی نمائندگی اور مسلمانوں کی مثبت آواز بننے میں اسلام چینل کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کی خدمت کے اس سفر میں مزید خیر و برکت نصیب فرمائے۔ آمین
