سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ

Spread the love

رحیم یارخان میاں طالب حسین ڈویژنل بیوروچیف

سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن برائے ضلع حویلی آزاد کشمیر کی زیر صدارت حلقہ ایل اے 17 حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں کوآرڈینیٹر حلقہ انتخاب ایل اے 17 چوہدری خالد محمود ججہ،کرنل میاں محمد اکرم، چوہدری شکیل احمد، محمد ایوب، محمد رفیق شاہد، سردار احمد، محمد ارسلان، محمد مصور، غلام عباس اور دیگر نے شرکت کی۔
میٹنگ میں حلقے کی موجودہ سیاسی صورت کا جائزہ لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محسن عزیز کی کامیابی کے لیے تنظیمی سطح پر لائحہ عمل طے کیا گیا۔ چوہدری جعفر اقبال صاحب نے اپنے طویل سیاسی تجربے کی بنیاد پر اس مشاورتی میٹنگ میں راہنمائی فراہم کرتے ہوئے حلقہ انتخاب میں بھرپور انتخابی مہم چلانے پر زور دیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں